شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوااور سپین وام میں پاک فوج اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ریورس اوسموسس (آر او) واٹر پلانٹس نصب

بدھ 22 مئی 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا اور سپین وام میں مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ریورس اوسموسس (آر او) واٹر پلانٹس نصب کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کے مطابق ان پلانٹس میں روزانہ 6 ہزار گیلن صاف پانی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک میں مدد ملے گی ۔

مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ آراو پلانٹس کی تنصیب پر مقامی افراد پاک فوج اور ایم پی سی ایل کے بے حد مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ تاریخ ساز منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا اور مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا ذریعہ میسر آیا ۔اس اقدام سےمقامی آبادی میں راحت اور امید کا احساس پیدا ہوا ہے، جو طویل عرصے سے پینے کے صاف پانی کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں