وزیراعظم آزادکشمیر کا طالب علم پر پرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس ، سخت قانونی کارروائی کا حکم

بدھ 22 مئی 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر کے علاقے جبی میں طالب علم پر پرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم کے بعد پرنسپل کے خلاف طالب علم پر شدید تشدد کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔طالب علم پر تشدد کا واقعہ نیشنل فاؤنڈیشن کالج بھمبر جبی میں پیش آیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں