نام نہاد انتخابات ، راجوری ، پونچھ اضلاع میں پابندیاں سخت کر دی گئیں

جمعرات 23 مئی 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر کے اسلام آباد راجوری حلقے میں 25 مئی کو ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے دونوں اضلاع میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ راجوری ، پونچھ اضلاع میں بھارتی پیر املٹری کی مزیددو سو کمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں۔ فورسز نے اہم شاہراہوں اور علاقوںمیں مزید چویاں اور چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروںکی بڑے پیمانے پر تلاشی لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں