وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا با قاعدہ چارج سنبھال لیا

جمعرات 23 مئی 2024 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا با قاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد انہیں وزارت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ملک میں سائوتھ ایشین گیمز کے انتظامات اور تیاری کے بارے رانا ثناء اللہ کو آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملک میں سائوتھ ایشین گیمز کے انتظامات پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جائے، بزنس کمیونٹی کے تعاون اور سپانسر شپ کے ذریعے سائوتھ ایشین گیمز کا انعقاد جدید ماڈل پر کریں گے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں لانے کے لئے ایک جامع پروگرام پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل ایونٹس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں