سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور - ڈی آئی خان موٹروے سے 11 اضلاع مستفید ہوں گے، صوبے کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کے

جمعہ 24 مئی 2024 21:10

سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ بہت گہرا ہے،چین نے پاکستان کی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے تمام منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی پیک میں زراعت کے منصوبے خیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔گنڈا پور نے کہاکہ پشاور - ڈی آئی خان موٹروے سے 11 اضلاع مستفید ہوں گے، صوبے کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے چینی مزدوروں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی یونٹ بنایا، میں چینی حکومت کا اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی کمپنیوں کا مشکور ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں