نیب کا عزیر بلوچ سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا فیصلہ

عزیر بلوچ سندھ کی بڑی شخصیت کی ایما پر منی لانڈرنگ میں ملوث تھے ، اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات ہونگی ، نیب حکام

بدھ 8 فروری 2017 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) نیب حکام نے کراچی کے مشہور زمانہ مجرم عزیر بلوچ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے سندھ حکومت کو باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب حکام کاموقف ہے کہ عزیر بلوچ کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور بھاری سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے میں اس کا گہرا ہاتھ ر ہا ہے آن لائن کو نیب حکام نے بتایا کہ عزیر بلوچ کو اپنی گرفت میں لیکر باقاعدہ منی لانڈرنگ بارے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی جائینگی عزیر بلوچ کراچی کے علاقہ لیاری کا مشہور زمانہ مجرم ہے جو قتل ، ڈاکہ زنی ، بھتہ خوری ، فائرنگ کے علاوہ دیگر درجنوں مقدمات اور جرائم میں ملوث ہے اور آج کل رینجرز اور سندھ حکومت کی تحویل میں ہے عزیر بلوچ کے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت بالخصوص سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں جبکہ سابق سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا بھی ان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں نیب حکام کا خیال ہے کہ عزیر بلوچ کے سندھ کی ایک بڑی شخصیت کے ایما پر کروڑوں ڈالر دبئی منتقل کئے ہیں جن سے دبئی میں جائیدادیں خریدی گئی تھیں نیب حکام عزیر بلوچ کی تحقیقات کے نتیجہ میں سامنے آنے والے انکشافات اور شواد کی روشنی میں منی لانڈنگ کی تحقیقات آگے بڑھائیں گے نیب نے یہ فیصلہ حال ہی میں گرفتار ہونے والی کراچی کی بڑی شخصیت سے پوچھ گچھ کی تھی اور منی لانڈرنگ بارے شوائد حاصل کئے ہیں نیب کی اب تک ہونے والی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور عزیر بلوچ کے بیانات سے یہ ایشو مزید سلجھ جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں