جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرن کلب نے بولان کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی

بدھ 15 اگست 2018 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرن کلب نے بولان کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام تھے اور اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری، نائب صدور سید تنویر احمد، محمد زمان، سید مقبل حسین نقوی، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، روور گرائونڈ جی نائن گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کرن کلب کو بولان کلب کیخلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں کرن کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف 10 ویں منٹ میں کرن کلب کے فریدین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 20 ویں میں فرید نے گول کرکے مقابلہ دگنا کرتے 2-0 کردیا، 30 ویں منٹ میں فرید نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے مقابلہ 3-0 گول کرتے ہوئے فتح کو یقینی بنا دیا۔

(جاری ہے)

بولان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں، ریفری کے فرائض توقیر اسلم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نوید اقبال نے انجام دیئے ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں