سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گا

ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، طاہر سلطان

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:14

سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سرینا ہوٹلز ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں اتوار سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں ٹاپ 50 رینکنگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے یوسف ابراہیم اور ہانگ کانگ کے تزونگ ٹونگ مرد اور خواتین ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیر ملکی کھلاڑی جن کا تعلق مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ، اردن اور آسٹریا سے ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18دسمبر کو جبکہ فائنل 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کیلئے 20 ہزار ڈالر اور خواتین کیلئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں