چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وقار یونس

منگل 28 ستمبر 2021 22:51

چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، وقار یونس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چھوٹے موٹے ہارٹ اٹیک میرے شیر دل دوست انضمام الحق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔وقار یونس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، میں امید کرتا ہوں ہے آپ جلدی اچھے ہوجائیں گے۔پاکستانی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں