نجی سکولوں کو حکومت کی جانب سے بلا سود قرضے جاری کئے جائیں ،آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جیکب آباد

بدھ 20 مئی 2020 16:14

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) آل پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشن جیکب آباد کا اجلاس ہوا جس میں مطالبہ کیاگیا کہ یکم جون سے کسی بھی صورت اسکول کھولے جائیں اجلاس میںسکندر علی مہر،زاہد علی وگن،آپا زہرہ سرکی،نصیب اللہ ہانبھی،راجا داد محمد بروہی ،زاہد منگریو،زبیر قریشی،جان پرویز راجپوت،محمد کلیم سولنگی،عبدالحفیظ ٹالانی ،میر دوست عمرانی، شوکت علی قریشی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکول کھول کر تعلیم کو تباہی سے بچایا جائے نجی اسکولوں کو حکومت کی جانب سے بلا سود قرضے جاری کئے جائیں تاکہ وہ اسکول کی عمارت کے کرایہ ،اساتذہ کی تنخواہیںادا کر سکیںنجی تعلیمی اداروں کا قتل عام بند کیا جائے اسکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کی جائیں حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں