جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پریس کلب کے سامنے دہرنا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 14:22

جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پریس کلب کے سامنے دہرنا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ضلعی صدر عبدالستار جاگیرانی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں میر ہارون رشید سومرو،نظام مستوئی،عمر سولنگی،دلمراد لاشاری،صاحب خان چانڈیو،سید علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی آڑ میں کاروبای طبقے اور پولیس شہریوں سے زیادتی اور لوٹمار کر رہی ہے رشوت نہ دینے پر ایس ٹی پی کے عبدالغفور تھیم پر کیس داخل کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،کیس ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں