جیکب آباد میں دیور نے کھانا دیر سے پکانے پربابھی کو قتل کر دیا،ملزم فرار

جمعہ 13 مئی 2022 14:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) جیکب آباد میں دیور نے کھانا دیر سے پکانے پر بابھی کو قتل کر دیا،ملزم فرار۔ جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود قصبہ جہان شاہ میں دیور عطامحمد نے کھانا دیر سے پکانے پر اپنی بابھی نظیراں زوجہ صوبدار لہر کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی تاحال واقع کا مقدمہ درج ہو سکا ہے نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جاسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں