جیکب آباد،دومختلف واقعات میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،ماں جاں بحق،بیٹا اور پوتا زخمی،بجلی کے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

بدھ 18 مئی 2022 16:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) جیکب آباد میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،ماں جاں بحق،بیٹا اور پوتا زخمی،بجلی کے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بائی پاس پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کے مقامی عابد علی اسکی والدہ مسمات حسنہ اورمعصوم بیٹا علی رضا چوہان زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون مسمات حسنہ دم توڑ گئی ۔

ایک دوسرے واقع میں جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی حدودسومرہ محلہ میں بجلی کے کرنٹ سے نوجوان علی حسن سولنگی جاں بحق ہوگیا نوجوا ن کوسول ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے فوت ہونے کی تصدیق کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں