جیکب آباد،محکمہ آبپاشی کے ملازم کا پریس کلب کے سامنے بیوی بچوں سمیت قرآن پاک اٹھا کر احتجاج،خودسوزی کی کوشش

منگل 24 مئی 2022 16:23

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) جیکب آباد میں محکمہ آبپاشی کے ملازم کا پریس کلب کے سامنے بیوی بچوں سمیت قرآن پاک اٹھا کر احتجاج،محکمہ آبپاشی اور خزانہ آفیس کے رشوت خوری پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش۔جیکب آباد میں محکمہ آبپاشی کے چوکیدار عبدالستار میرالی نے اپنی بیوی ثمینہ اور بیٹیوں سمیت قرآن پاک اٹھا کر پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے چوکیدار عبدالستار نے رشوت خوری کے خلاف خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تو موجود پولیس اہلکاروں نے ملازم کو خودسوزی کرنے سے بچا لیا۔عبدالستار میرالی کا کہنا تھا کہ برادری سے تنازع کے باعث مجھے نوکری سے برطرف کیا گیا تھااب بحال ہوا ہوں تو پانچ ماہ کی تنخواہ کے اجراء کے لئے محکمہ آبپاشی اور خزانہ آفیس والے رشوت طلب کررہے ہیں گھر میں فاقے ہو رہے ہیں انکے لئے رشوت کے پیسے کہاں سے لاؤں،میرے ساتھ انصاف کیا جائے وزیر آبپاشی،اے جی سندھ اور دیگر بالا حکام اس کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں