عام انتخابات میں کسی کو گڑ بڑ کرنے کی اجازت نہیںدیںگے، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

منگل 3 جولائی 2018 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاہے کہ عام انتخابات میں کسی کو گڑ بڑ کرنے کی اجازت نہیںدیںگے ،ٹھل میں ہونے والے جھگڑے کا نوٹس لیاہے ،پی پی اورپی ٹی آئی کو خبر دارکیاہے دوبارہ اگر کوئی مسئلہ ہواتو جرمانہ عائد کیاجائے گااس کے بعد امیدوار کی نااہلی کے متعلق بالاحکام کو لکھیںگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بتایاکہ جیکب آبادمیں 472پولنگ اسٹیشنز عام انتخابات میں قائم کئے جائیں گے 300کے قریب ایسی پولنگ اسٹیشنزہیں جن میں سہولیات کا فقدان ہے ،پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات کے لیے اقدامات کررہے ہیں 30پولنگ اسٹیشنزکو بائونڈر وال نہیںتھی جس کی چاردیواری تعمیر کی جارہی ہے ،انہوںنے بتایاکہ جیکب آبادکے اے آراو ڈاکٹر ذیشان کے تبادلے کے بعد اے آراو کی تعیناتی کے لیے ڈی آراوکو لکھاہے انہوںنے کہاکہ الیکشن مہم کے دوران چلائے جانے والے گانوں میں ذاتی حملے کیے جارہے ہیں جس کو ڈی آراوسے ہونے والی میٹنگ میں اٹھایاجائے گا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں