وزیر اعظم کے صاف اورسرسبز پاکستان مہم کا جیکب آبادمیں آغاز

منگل 9 اکتوبر 2018 19:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم کے صاف اورسرسبز پاکستان مہم کا جیکب آبادمیں آغازتحریک انصاف کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میںصفائی مہم شروع کردی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے صاف اورسرسبزپاکستان مہم کے اعلان کے بعد جیکب آبادمیں پی ٹی آئی کی جانب سے شہرمیں صفائی مہم کاآغازکردیاگیاہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رازخان پٹھان،مولابخش کھوسو ودیگر نے شہرکے مختلف علاقوں فیملی لائین محلہ ،کامورہ لائین ،سومرہ اسٹریٹ ،اے ڈی سی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں جھاڑوں لگاکر مہم کاآغازکیااس موقع پر رازخان پٹھان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہزاروں بچے گندگی سے مررہے ہیں اس لیے ملک بھرمیں عوام میںشعوراجاگرکرنے کے لیے صفائی مہم کاآغازکیاہے صٖفائی نصف ایمان ہے اگر ہم اپنے گھر ،محلے ،گلی اورشہر کو صاف رکھیں گے تو ہماراملک بھی صاف ہوگا اورصفائی نہ ہونے کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریاں بھی ختم ہوں گی اورہرسال ہزاروں بچے جو گندگی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے صاف اورسرسبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے گلی ،محلوں میںصفائی کی عادت اپنائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں