جیکب آباد میں نوجوان بیٹے نے پیسے نہ دینے پر صعیف العمرباپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) جیکب آباد میں نوجوان بیٹے نے پیسے نہ دینے پر صعیف العمرباپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ میرانپور کی حدود میں واقع گاؤں لاشار جمالی میں نوجوان بیٹے 27سالہ سونو لہرنے پیسے دینے سے انکار کرنے پر اپنے والد 65سالہ قابل لہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود پر بھی فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، اطلاع ملنے پر حدود کی میرانپور پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی، ایس ایچ او میرانپور امام بخش بروہی نے بتایا کہ واقعہ باپ کی جانب سے پیسے دینے سے انکار پر پیش آیا، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں