جیکب آباد،اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی، غیر قانونی میڈیکل چلانے کے الزام میں 2افراد گرفتار ہوگئے

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی غیر قانونی میڈیکل چلانے کے الزام میں 2افراد گرفتار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے شہر میں کاروائی کرکے بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹو ر چلانے کے الزام میں سنی کمار اور دلیپ کمار کو گرفتار کر لیا رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن پولیس کے عنایت شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عطائی ڈاکٹروں اور بنالائسنس کے میڈیکل اسٹور چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ضلع کے 313بنا لائسنس کے میڈیکل چلانے والوں اوراتائیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں سے اب تک 5کو گرفتار کیا 3نے ضمانت کرائی ہے دو گرفتار ہیں علاوہ ازیںشہریوں کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے بنا لائسنس کے میڈیکل اسٹورس اوراتائیوںکے خلاف سپریم کورٹ کے احکاما ت کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے گرفتار کرکے پھربعد میں رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے وہ میڈیکل اسٹور بھی کھلے ہوئے ہیں اور اتائیوں کی کلینکس بھی کو ئی فرق نہیں پڑا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں