جیکب آباد،ضلع کونسل کا اجلاس ممبران کاترقیاتی کام نہ ہونے پر احتجاج

یوسیز میں کام نہ ہونے کی شکایات یوسی چئیر مینوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ٌترقیاتی کمیٹی کے رکن پر اعتراض،ْ گرما گرمی،اسمبلی میں فرنیچر نہ ہونے پر بھی ممبر ان نالاں

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) ضلع کونسل کا اجلاس ممبران کاترقیاتی کام نہ ہونے پر احتجاج ،یوسیز میں کام نہ ہونے کی شکایات یوسی چئیر مینوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،ترقیاتی کمیٹی کے رکن پر اعتراض،ْ گرما گرمی،اسمبلی میں فرنیچر نہ ہونے پر بھی ممبر ان نالاں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کونسل کا اجلاس چیئرمین محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میںہوا جس میں سردار ذوالفقار سرکی ،حاجی اسرار جکھرانی اکرم بروہی ،حافظ جلیل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اراکین نے ضلع کونسل کی جانب سے ترقیاتی کام نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوہر ماہ پانچ لاکھ فنڈ ملتا ہے پر یوسی چیئر مین کام نہیں کراتے ضلع ممبر بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے آئندہ الیکشن میں ووٹ لینے کے لئے عوام کا سامنا کیسے کر پائیں گے حاجی اسرار نے مطا لبا کیا کہ یوسیز میں ترقیاتی کام نہ کرانے والے چئیرمینوں کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر چئیرمین سرداد محمدپناہ نے کہا کہ اس حوالے سے ڈی سی اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو لکھا جائے گا کہ و ہ اس پر ایکشن لیں اجلاس میں ترقیاتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی شیر خان جمالی کی رکنیت پر میر فولاد خان لہر نے اعتراٖ ض کیااور اجلاس میں گرماگرمی بھی ہوئیفولاد خان کے اعتراض کو چئیر مین ضلع کونسل نے قبول نہ کیا اور کہا کہ قیادت کاحکم ہے ممبران نے اسمبلی میں فرنیچر نہ ہونے پر ناراضگی کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار ضلع کونسل کو ادھوار کام کرکے غائب ہو گیا ہے ٹھیکیدار نے وعدہ کیا تھا کہ فرنیچر لگایا جائے گا لیکن اس کو تین سال ہو گئے ہیں کوئی عمل نہیں ہوا ٹھیکیدار سے بازپرس کی جائے اجلاس میں اعجاز جکھرانی کے حق میں قرارداد اکثریت سے منظور کی گئی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں