جیکب آباد کے راستے غیرملکی گاڑیوں کی اسمگلنگ زور شور سے جاری

سٹی پولیس نے نان کسٹم پیڈ کار پر دو افراد گرفتار کرکے آزاد کر دیئے، کار پکڑنے والا اہلکار معطل

بدھ 29 جولائی 2020 22:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء) جیکب آباد کے راستے غیرملکی گاڑیوں کی اسمگلنگ زور شور سے جاری ،نان کسٹم پیڈ کار سٹی پولیس نے دو افراد سمیت گرفتار کرکے آزاد کر دیئے کار پکڑنے والا اہلکار معطل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے راستے ملک میں غیر ملکی گاڑیوں کی اسمگلنگ زور شور سے جاری ہے پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جیکب آباد سے کراسنگ ایک کاروبار کی شکل اختیار کرگئی ہے ذرائع کے مطابق اسمگلر سے پولیس کا ایک رٹائر انسپکٹر معاملات طے کرکے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو جیکب آباد سے گذرنے کی اجازت دیتا ہے جس کے عیوض لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں ایک مقامی اسمگلر کی مرضی سے چوکیوں پر اہلکار مقرر کئے جاتے ہیںگزرشتہ روز سٹی پولیس نے سیشن کورٹ کے قریب نان کسٹم پیڈ سفید رنگ کی کار سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے تھانے لیجایا گیا جہاں ایک فون کال پر گرفتار ملزمان اور فیلڈر کار کو چھوڑ دیا گیا کار کو روکنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی امان اللہ سومرو نے بتایا کہ پولیس اہلکار محرم کو معطل نہیں کیا گیا بیٹ انچارج سے ہٹایا گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں