جیکب آباد میں پولیس کا مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

بدھ 24 اپریل 2024 20:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) جیکب آباد میں پولیس کا مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی پولیس نے بسم اللہ باغ کے قریب سے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ایک ملزم عمران علی منگی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق بسم اللہ باغ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک ڈاکو عمران علی منگی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ زخمی ملزم کے دیگر 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول برآمد کرلی گئی ہے، زخمی ملزم کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں