جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 7 روپوش اشتہاری و مطلوب ملزمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 16:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، 7 روپوش اشتہاری و مطلوب ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 7 روپوش اشتہاری و مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صدر تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب 2 روپوش ملزمان نبی بخش لاشاری اور منیر تھیم کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں آباد تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 روپوش ملزمان بھورل پہنور، عبدالقادر پہنور اور شاہ محمد پہنور کو گرفتار کرلیا، ایک اور کاروائی میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم گل میر بروہی کو دمب تھرڑی کے قریب گرفتار کرکے غیر قانونی ٹی ٹی پستول برآمد کرلی جبکہ سٹی تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک مطلوب ملزم اشرف علی بھٹی کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے گرفتار کئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں