جیکب آباد : پی ٹی آئی رہنما کا پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج

منگل 21 مئی 2024 16:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پی ٹی آئی رہنما کا پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج، آئی جی سندھ سے تحقیقات کرنے اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما راز خان پٹھان نے سٹی اور صدر پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرکے دوروز تک حبس بے جا میں رکھ کر ہراساں کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانی ہوں پولیس نے ٹاور روڈ سے بلاجواز گرفتار کرکے ساری رات بنا کسی کیس کے سٹی تھانے میں قید رکھا پھر صدر تھانے منتقل کیا اس کے بعد پولیس موبائل میں مختلف مقامات پر لیجا کر ہراساں کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی بی پولیس کے چند اہلکار ، ٹاور پولیس صدر اور سٹی پولیس مجھے ہراساں کرتی رہتی ہے انہوں نے آئی جی سندھ ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرواکر ملوث پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں