پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی51 ویں برسی 29 ستمبرجمعرات کو منائی جائے گی

منگل 27 ستمبر 2022 21:37

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2022ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی51 ویں برسی 29 ستمبرجمعرات کو منائی جائے گی۔امرتسر میں 1936میں پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے 1958 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم’’مادرِ وطن’’کیلئے گایا ہوا گیت ’’اے راہ حق کے شہیدوں’’قومی نغمے کی حیثیت اختیار کرگیا۔نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے،ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29ستمبر 1971 کو اس جہاں فانی کوچ کرگئیں مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں