جیکب آباد میں گرمی کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

منگل 16 جون 2020 21:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2020ء) جیکب آباد میں گرمی کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سورج آگ برسانے لگا گرمی کی شدت میں اضافے سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے میٹ آفیس کے مطابق منگل کے روز جیکب آباد میں گرمی کا درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16ریکارڈ کیا گیا گرمی میں اضافے کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا سورج کے آگ برسانے سے شہری گھروں تک محدود ہو گئے ۔جبکہ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں