جڑانوالہ مسلم کمرشل بینک غلہ منڈی کے اے ٹی ایم مشین سے نامعلوم افراد نے ایک لاکھ نو ہزار روپے نکال لئے

منگل 8 فروری 2022 13:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) جڑانوالہ مسلم کمرشل بینک غلہ منڈی کے اے ٹی ایم مشین سے نامعلوم افراد نے ایک لاکھ نو ہزار روپے نکال لئے تفصیلات کے مطابق محمد رفیع مسلم کمرشل بینک سے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے گیا تو مشین نے اے ٹی ایم کارڈ کو اندر ظبط کر لیا جس پر رفیع نے مسلم کمرشل بینک کی ہیلپ لائن پر کال کر کے تمام معلومات بتائیں موبائل پر میسیج آنے شروع ہو گئے میسج دیکھنے پر معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹس سے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے ایک لاکھ روپے نکال لیے گئے ہیں بینک سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ نو ہزار روپے جاوید علی ولد محمد علی چک نمبر 381 جی بی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں محمد رفیع نے وزیر اعلی پنجاب چیئرمین مسلم کمرشل بینک سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے میرے پیسے واپس دلائے جائیں-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں