پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن 2اپریل کو منایا جائے گا

جمعرات 31 مارچ 2022 17:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن 2اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کی کردار سازی میں معیاری کتب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

(جاری ہے)

بچوں کی کتب کا عالمی دن ہر سال2اپریل کو یور پ کے اس مصنف ہنس اینڈرسن کے یوم پیدائش کے موقع پر اس کی یاد میں منایا جاتا ہے یورپی مصنف نے بچوں کیلئے ادب تخلیق کیا اور جنوں پریوں کی کہانیاں لکھ کر بچوں سے زیادہ بڑوں میں مقبولیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں