پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلے کھولنے کااعلان

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

S جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلے کھولنے کااعلان کر دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیاگیا ہینوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ ایئر میں داخلہ نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ تھرڈ ایئر میں داخلہ فرسٹ ایئرکے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے۔ رواں سال تعلیمی بورڈ ز میٹرک پارٹ 2 کے امتحانات کا رزلٹ 20 جولائی اور پارٹ میٹرک پارٹ 1 کا رزلٹ 19 اگست کو جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں