صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار طفیل نیازی کی33ویں برسی 21ستمبرکومنائی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2023 21:14

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2023ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار طفیل نیازی کی33ویں برسی 21ستمبرکومنائی جائے گی. طفیل نیازی ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد طفیل نیازی جنوبی پنجاب کے شہر ملتان منتقل ہو گئے ابتدائی طور پر وہ دودھ دہی فروخت کیا کرتے تھے انہیں پہلی مرتبہ ایک پولیس انسپکٹر نے ایک میوزک فنکشن میں متعارف کروایا جس کے بعد طفیل نیازی بہت جلد ایک مقبول فنکار بن گئے بعد ازاں طفیل نیازی تھیٹراور ریڈیو کے مقبول ترین سنگر بن گئے جہاں سے وہ پاکستان ٹیلی ویژن پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے طفیل نیازی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام پر سب سے پہلا گانا انہوں نے ہی گایا تھا۔

(جاری ہے)

طفیل نیازی فوک موسیقی کا ایک گرانقدر سرمایہ تھے ان کے مقبول عام گانوں میں ’’ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابلا اساں اڈ جاناں‘‘، ’’میں نی جاناں کھیڑیاں نال‘‘،اور ’’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے‘‘ قابل ذکر ہیں۔موسیقی کے میدان میں خدمات کے عوض انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔طفیل نیازی 21ستمبر1990ء کو انتقال کر گئے تھے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں