اردو کے نامور مزاح نگار ضیاء الحق قاسمی کی17ویں برسی26اکتوبر کو منائی جائے گی

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2023ء) اردو کے نامور مزاح نگار ضیاء الحق قاسمی کی17ویں برسی26اکتوبر جمعرات کو منائی جائے گی۔ ملک کے مشہوور مزاح نگار عطا الحق قاسمی کے چھوٹے بھائی ضیاء الحق قاسمی بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان حیدرآباد آ کر آباد ہوا۔ بعد میں وہ کراچی منتقل ہو گئے جہاں سے انہوں نے ماہنامہ ظرافت جاری کیا۔

ضیاء الحق قاسمی نے اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

مزاحیہ شاعری کے ساتھ انہوں نے سنجیدہ شاعری اور نثر میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کے مشہور مجموعوں میں’ہرے بھرے زخم‘، ’رگ ظرافت‘، ’ضیاء پاشیاں‘ اور ’چھیڑخانیاں‘ قابل ذکر ہیں۔ قاسمی کی اصل وجہ شہرت مزاحیہ شاعری ہی رہی اور انہیں اس سلسلے میں بھرپور پزیرائی ملی۔ضیاء الحق قاسمی کی ایک اور وجہ شہرت ملکی اور عالمی مزاحیہ مشاعرے منعقد کرانا بھی رہی۔ انہوں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں مزاحیہ مشاعرے منعقد کرائے۔ ضیاء الحق قاسمی بعض ٹی وی پروگراموں میں بطور میزبان شریک ہوتے رہے۔ ضیاء الحق قاسمی اکہتر برس کی عمر میں 26اکتوبر2006ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں