چھ روز گزرنے کے باوجود ڈانسر مالہ کے مقتول بھائی کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:29

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2023ء) چھ روز گزرنے کے باوجود بٹالہ کالونی پولیس ڈانسر مالہ کے مقتول بھائی زوہیب کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 19اکتوبر کی شب کو ڈانسر مالا جو کہ البراق ہوٹل میں مقیم تھی اور ڈانسر فنکشن سے فارغ ہو کر اپنے بھائی زوہیب کے ہمراہ کار پر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے ہوٹل سے نکلتے ہی ڈانسر کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور جھال پُل کے قریب اوڈین سٹریٹ کے سامنے ڈانسر کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو زوہیب نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے گاڑی کو بھگا دیا تو تعاقب کرنے والے ملزمان نے ڈرانے کیلئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تو گولی ڈانسر مالہ کے بھائی زوہیب کو لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ قتل ڈکیتی کا نہیں بلکہ ڈانسر مالہ کو اغواء کرنے کی کوشش کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زوہیب مارا گیا، تاہم بٹالہ کالونی پولیس ابھی تک ڈانسر کے بھائی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں