کسان بورڈ پاکستان جھنگ کے زیر اہتمام موضع وجھلانہ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اجلا س کا انعقاد

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

جھنگ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) کسان بورڈ پاکستان جھنگ کے زیر اہتمام موضع وجھلانہ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اجلا س کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت علی چدھڑ،صوبائی صدر مہر صفدر سلیم نول ایڈووکیٹ، صوبائی چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان، صوبائی جنرل سیکرٹری رائے آصف شیر کھرل ایڈووکیٹ ،ضلعی صدرمہر حاکم خان سیال ایڈووکیٹ،سید ندیم حیدر شاہ،مہر اکمل منظور لک و دیگر عہدیداران سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری شوکت علی چدھڑ اورصفدر سلیم نول نے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رہے گا تنظیم سازی کے انعقاد کا مقصد کسانوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فصلوں کی جلد از جلد قیمتوں کا تعین کرے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں