جھنگ، پاور لومز فیکٹری میں ڈکیتی کے بعدبھاگتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2دوست جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2013 14:52

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) جھنگ میں پاور لومز فیکٹری میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2 دوست جاں بحق ہوگئے۔ہفتہ کوپولیس کے مطابق بستی گھوگھے والی میں ایک پاور لومز سائزنگ فیکٹری کا چوکی دار عبدالعزیز رات میں چائے پینے قریبی ہوٹل گیا۔ جب وہ واپس آیا تو گودام کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے قریب ہی گھر سے اپنے بھائی عبدالحمید اوردوست رمضان کو بلایا۔

تینوں نے بھاگ دوڑ کی اور قریب ہی دو مشکوک افراد کو دیکھا۔ عبدالعزیز نے انہیں روک کر پوچھ گچھ کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے عبدالحمید جاں بحق اوررمضان زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ پہنچایا گیا جہاں زخمی رمضان نے بھی دم توڑدیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں