ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا اور امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسی بھی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں