جہلم، قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 26 مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

جمعرات 21 مئی 2015 13:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جہلم نے ایک شخص کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ مجرم محمد افضل کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے مجرم کو 26 مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز جیل حکام نے سیشن عدالت کے جج راجہ ارشد کے روبرو درخواست دی ہے کہ جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجرم پر 2003ء میں زمین کے تنازعے پر قتل کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

معتبر عدالت سے محمد افضل کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے اور صدر مملکت نے رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے بھی مافی نامے سے انکار کر دیا ہے لہذا مجرم محمد افضل کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں۔ فاضل عدالت نے جیل سپرینٹینڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مجرم محمد افضل کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں مجرم محمد افضل کو 26 مئی بروز منگل کو صبح ساڑھے چار بجے تختہ دار پر لٹکا یا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں