جھنگ اورگوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق ،10زخمی

پیر 19 ستمبر 2016 12:16

جھنگ، گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) جھنگ اورگوجرانوالہ میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ۔گوجرانوالہ میں گلوٹیاں موڑکے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

حادثے میں رکشہ میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔واپڈا ٹاؤن کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس فٹ پاتھ سے ٹکر ا گئی جس کی وجہ سے حادثے میں 5افراد زخمی ہوئے جبکہ جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کیقریب تیز رفتاربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5مسافرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں