کل ہونیوالے ضمنی انتخابات میں216562ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

بدھ 30 نومبر 2016 12:49

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)کل یکم دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 216562ہے جن میں 118627مرد ووٹرز اور 97935 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انتخابات کے لئے 171 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور 418 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ جھنگ پولیس کی جانب سے تمام 171پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں سے 17پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں ۔پولنگ ڈے کے موقع پر مجموعی طور پر پولیس کے 2052افسران اور ملازمین سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں