چوہدری محمد اکرم صابر کا طویل علالت کے بعد انتقال،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی شرکت

ہفتہ 9 نومبر 2019 16:05

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) جھنگ کی معروف سماجی شخصیت سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چونگیات میونسپل کمیٹی جھنگ چوہدری محمد اکرم صابر طویل علالت کے بعد ہفتے کی صبح اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔مرحوم و مغفور ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل ڈائریکٹوریٹ ۱ٓف نیشنل سیونگز فیصل ۱ٓباد ریجن چوہدری شہزاد اکرم کے والد محترم اورچوہدری محمد یوسف مجاہد مرحوم کے بڑے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کا جسد خاکی انکی رہائش گاہ بندو نمبردار چوک محلہ سلطانوالہ جھنگ صدر سے اٹھایا گیا جبکہ نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان لو لہے شاہ جھنگ صدر میں ادا کی گئی جس میں مقامی ارکان اسمبلی، اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، دینی شخصیات،مختلف انتظامی اداروں کے سربراہان،ضلعی انجمن تاجران، جھنگ چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، صنعتی، کاروباری، تجارتی شخصیات،صحافیوں، علماء، وکلاء، دانشوروں، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بعدازاں چوہدری محمد اکرم صابر مرحوم و مغفور کو اشکبار ۱ٓنکھوں کے ساتھ مرکزی قبرستان لو لہے شاہ جھنگ صدرمیں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں