ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ

اتوار 21 مئی 2017 19:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت پکے والا، شاہ جیونہ اوردیہی مرکز صحت رتہ متہ کا اچانک دورہ کے وہاں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ مراکز صحت کے مختلف شعبوں ، ادویات کی دستیابی اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شاہد سلیم اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عام آدمی تک صحت کی مفت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے دور دراز کے سرکاری مراکز صحت میں درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں پر کام کا اضافی بوجھ بھی کم کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تاکید کی کہ اپنے فیلڈ وزٹ کو بڑھائیں اورضلع کے تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت کیلئے درکار وسائل اور ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوںنے بوڑھے اورنادار مریضوں کوترجیحی بنیادوں پر علاج معالجہ کی بہتری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں