پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122جھنگ نے انٹرن شپ پروگرام کا آ غاز کردیا

جمعرات 6 جولائی 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122جھنگ نے انٹرن شپ پروگرام کا آ غاز کر دیا جس میںکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو ریسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین کے زیرسایہ بیسک لائف سپورٹ کی ٹرینیگ دی جائے گی جس میں و و کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جھنگ سٹی کے طلباء اور طالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ووکیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کی22طلباء کلینیکل اسسٹنٹ اور14طلباکمپیوٹرآپریٹر شامل ہیں جن کا دورانیہ دو ماہ ہوگا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر علی حسنین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلینیکل اسسٹنٹ طلباء جو کہ ایمبولینس پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے کنٹرول روم انچاج طاہر عباس کے زیر سایہ کمپیوٹرآپریٹر طلباء کنٹرول روم میں ڈیٹا انٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں