جھنگ ،تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے 2 طالب علم جاں بحق‘2 افراد زخمی

بدھ 23 اگست 2017 11:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) جھنگ میں اڈہ موڑ منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر سے دو طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے‘ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جھنگ میں اڈہ موڑ منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے اسکول جانے والے دو طالب علم جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور اور ایک بچہ زخمی ہوا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں