محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:37

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالہ سے تمام ترحفاظتی انتظامات کے ہر پہلو پر گہری نظر رکھتے ہوئے تمام تقریبات کو سخت سکیورٹی حصار میں رکھا جائے گااور تمام حساس ماتمی جلوسوں کے راستوں میںآنے والی عمارتوں کی چھتوں پربھی سکیورٹی اہلکارچوکس رہینگے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طر ف سے اس ضمن میں مکمل محرم سکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ایک خصوصی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال،چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم ، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122انجینئر علی حسنین سمیت محکمہ پی ٹی سی ایل ، واپڈا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مرکزی اور حساس جلوسوں کے روٹس کو متعلقہ اداروں کی معاونت سے مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے اور کنٹرول رومز کے ذریعے انکی ہر زاویے سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو انٹرنیٹ اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ، ٹیلی فون اور دیگر حائل رکاوٹین محرم روٹس سے کلیئر کرنے کے حوالہ سے متعلقہ ادارے فوری اقدمات مکمل کریں۔

اجلاس کے دوران محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی طرف سے پیش کئے گئے محرم ایمرجنسی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم کے ایام کے دوران درکار فسٹ ایڈ اوردیگر ایمرجنسی طبی امداد بروقت پہچانے کے حوالہ سے عملہ کو الرٹ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنرنے ضلع کے تما م اسسٹنٹ کمشنروں کو پابند کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس ضمن میں انہیں مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں