کسٹمز حکام نے ٹرک پر چھاپہ مار کر دو کروڑ کا سگل شدہ سامان برآمد کر لیا

جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:19

جھنگ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2017ء)کسٹمز حکام نے ٹرک پر چھاپہ مار کر دو کروڑ کا سگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مخبری پر کسٹم حکام نے ایک ٹرک نمبر TAG 969کو بھکر بائی پاس کے قریب روکا اور ٹرک سے دو کروڑ روپے سے زائد کا سمگل شدہ کپڑا اور ٹائر برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

یہ سامان افغانستان سے کوئٹہ کے راستے فیصل آباد جارہا تھا۔ سمگل شدہ کپڑا اور ٹائر سیب کی پیٹیوں کے نیچے چھپا کر لے جایا جارہاتھا۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ حکام نے دو افراد نیک محمد اور عاف خان کو گرفتار کرلیا ہے۔اور اُنہیں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں