جھنگ،علی کوثر جعفری کے نئے شعری مجموعہ"صنوبر جاگ رہا ہی" کی رونمائی

پیر 6 نومبر 2017 21:29

جھنگ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء)مقامی شاعر علی کوثر جعفری کے نئے شعری مجموعہ"صنوبر جاگ رہا ہی" کی رونمائی کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کمانڈر(ریٹائرڈ) صہیب فاروق کی جانب سے کیا گیا ،تقریب کی صدارت صفدر سلیم سیال نے کی، اس کے علاوہ شعراء برطانیہ میں رہائش پذیر معروف اینکر پرسن مخدوم سید امجد شاہ علی کوثر جعفری، ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ ، ممتاز خان بلوچ، حنیف ،طاہر شیرازی سمیت جھنگ کے معروف شعراء کرام نے شرکت کی ، مشاعرے میں شاعروں کی جانب سے اردواور پنجابی زبان میں خوبصورت کلام پیش کیے گئے، حاضرین کی جانب سے شعراء کوان کے کلام پر خوب داد دی گئی ، حاضرین کا کہنا تھا اس مصروف زندگی میں مشاعرے کا انعقاد کیا جانا نہ صرف ادب کی خدمت ہے بلکہ اس سے نوجوانوں میں ادبی ذوق بھی پید ا ہوگا لہذا اس قسم کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں