جھنگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکاصنعت زاراور دارالامان کا دورہ، انتظامی امورکا جائزہ لیا

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

جھنگ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)محمد آصف اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) اور دارالامان میں انتظامی امورکا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا جہاں انہوںنے بے آسرہ مقیم خواتین سے انکے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دارالامان کے اطراف سیکورٹی ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امورکا جائزہ لیتے ہوئے اسے موثر اور فعال رکھنے کی تاکیدکی۔

دریں انثاء اے ڈی سی جنرل نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) کے معائنہ کے دوران کہا کہ معاشرہ میں سماجی او معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے خواتین ہنر سے بھرپور استفادہ کرکے معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوںنے ادارہ کی اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ صنعت زار میں خواتین اور بچیوں کو زیادہ سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں