جھنگ، صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ، کاشتکاروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:09

جھنگ۔28 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے آج جھنگ کا دورہ کیا ۔اپنی آمد کے بعد وہ مقامی شوگر ملز گئے جہاں انہوں نے کاشتکاروں سے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ملز انتظامیہ کی طر ف سے گنے کے کاشتکاروں کو جاری کی گئی ادائیگی کی سی پی آر کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ کسانوں خصوصاً گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی ملوں کو سپلائی کے دوران مشکلات کے ازالہ کیلئے جھنگ میں شوگر ملوں کے مسلسل دورے کرکے کسانوں کے مسائل موقع پر حل کروائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس مو قع پر موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں