ْ حکومت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

اتوار 11 فروری 2018 20:20

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے تاہم عوام کی سہولیات کے پیش نظر دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں علاج معالجہ کی مفت سروسز کو ہرممکن حدتک پھیلایا جارہا ہے۔یہ بات انہوںنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کے دورہ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ حکومت عوام کو بلا امتیاز و تفریق ہیلتھ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وافر وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی قسم کی رکاوٹ اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی سستی اور کام چوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آئے مریض اور انکے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چناب کالج شورکوٹ میںطالبعلموں کی قابلیت جانچنے کیلئے درس و تدریس اورتررقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں