ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آئندہ الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس

پیر 9 اپریل 2018 23:24

جھنگ ۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع میںآئندہ عام انتخابات2018 ء کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن جھنگ کے انتظامی افسران سے کوآرڈی نیشن کو موثر اور فعال بنائیں اوراس ضمن میں انہیں مطلوبہ معلومات سے آگاہ رکھیں، یہ بات انہوںنے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد آصف اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال چٹھہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 106ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پرشہری اپنے قریبی سنٹر پرجاکرآویزاں کی گئیں ووٹر لسٹیں 2018ء میں اپنے ووٹ کا اندارج چیک کر سکتے ہیں،اس سلسلہ میں مراکز پر مناسب فارم بھی دستیاب ہیں اگر وہ ووٹ ٹرانسفر کروانا چاہیں تواندراج کیلئے فارم نمبر15اور درستگی کیلئے فارم نمبر17 جمع کروا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوتاکید کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے تمام انتظامات کی ذاتی طور پرنگرانی کریں اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوںکوفی الفور دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں