عالمی یوم آباد ی کے موقع پر سیمینار 11جولائی کوہوگا

منگل 10 جولائی 2018 23:50

جھنگ ۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) عالمی یوم آباد ی کے موقع پر آج 11جولائی بروز بدھ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتما ضلع کونسل ہال میںصبح دس بجے خاندانی منصوبہ بندی کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مختلف محکمہ جات سمیت مقامی این جی اوز ، سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔دریں اثناء محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں جناح ہال سے یوسف شاہ روڈ تک واک منعقد کی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں