ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 00:20

جھنگ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال تارڑ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل، حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو، علی امیر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل نے اُن کا پُروقار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دوران وزٹ انہوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، ہسپتال ، نوعمر وارڈ اور مختلف بارکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ظفر اقبال تارڑ ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں